(ویب ڈیسک ) ماں اور دو بیٹیوں کی سامان توڑے میں ڈال کر لیجانے کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی ۔
لاہور شہر میں کروڑوں مالیت کی وارداتیں نہ رک سکیں، سبزہ زار کے علاقے میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چوری واردات ہوئی ہے۔
گھریلو ملازمہ ماں بیٹیوں نے ایک گھر میں 1 کروڑ سے زائد کی واردات کی۔ ماں اور دو بیٹیوں کی سامان توڑے میں ڈال کر لیجانے کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ ماں بیٹیاں 33 تولے سونا ، 7 لاکھ نقدی اور 15 ہزار سے زائد درہم لے اڑیں ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں نے ماں کے ساتھ مل کر شہری عثمان کے گھر واردات کی ۔ خواتین کو جائے وقوعہ کے قریب لگے کیمروں میں سامان لیجاتے دیکھا تھا ۔ فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔