"چیٹوز"کا 1 سنیک 2کروڑ42 لاکھ میں فروخت،مگرکیوں؟

کیپشن: "چیٹوز"کا 1 سنیک 2کروڑ42 لاکھ میں فروخت،مگرکیوں؟

ویب ڈیسک: ویڈیو گیمز اور ٹی وی سیریز کے مشہور فرنچائز ' پوکیمون' کے کریکٹر 'چاریزارڈ' سے مماثلت رکھنے والا ایک 'چیٹو' لگ بھگ 88 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا ہے۔

امریکی ریاست نیو جرزی میں قائم گولڈ ان آکشن ہاؤس نے اپنی ویب سائٹ پر موجود لسٹ میں اس اسنیک کی فروخت شدہ مجموعی قیمت87 ہزار 840 ڈالر بتائی ہے جو لگ بھگ دو کروڑ 42 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔ویب سائٹ نے نیلامی کی تفصیل میں بتایا ہے کہ یہ ایک تین انچ لمبا فلیمن ہاٹ چیٹو ہے جو پوکیمون چاریزارڈ کی شکل میں ہے۔

اس کو ایک مخصوص پوکیمون کارڈ کے ساتھ ڈبے میں رکھا گیا ہے۔اس مخصوص چیٹو کو 'چیٹوزارڈ ' کا نام دیا گیا تھا۔

فلیمن ہاٹ چیٹوز ایک مسالے دار فلیور ہے جو مختلف ممالک میں مشہور ہے۔

نیلامی کی تفصیلات کے مطابق اس اسنیک کو ابتدائی طور پر سال 2018 سے 2022 کے درمیان 'فرسٹ اینڈ گول کلیکٹبلز 'کی جانب سے دریافت اور محفوظ کیا گیا تھا۔

لسٹنگ کے مطابق منفرد شکل کے اس چیٹو کے لیے 60 بولیاں لگائی گئی تھیں جس میں جیتنے والی بولی 72 ہزار ڈالر کی تھی جو خریدار کے پریمئم کے ساتھ مجموعی طور پر 87 ہزار 840 ڈالر بنتی ہے۔

Watch Live Public News