سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 5 سال رعایت کردی  گئی، نوٹیفکیشن  جاری

سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 5 سال رعایت کردی  گئی، نوٹیفکیشن  جاری

(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت  نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 5 سال رعایت کردی ہے۔

سندھ سرکار نے  تمام محکموں اداروں میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 5 سال رعایت کردی  ہے۔سندھ کابینہ  کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری  کردیا گیا ۔ نوٹیفکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے جاری کیا ۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق   عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر  33 سال مقرر کردی گئی۔

فیصلے کا اطلاق پولیس اور دیگر فورسز پر نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News