اسحاق ڈار کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ، پاکستان کی خوشحالی کیلئے دعا

اسحاق ڈار کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ، پاکستان کی خوشحالی کیلئے دعا

ویب ڈیسک: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے، اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور  نوافل ادا کیے۔

سعودی عرب کے دورے کے پہلے مرحلے میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی نوافل ادا کیے اور پاکستان کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اس موقع پر سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔

 ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کل اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ اجلاس فلسطین کی موجودہ غیر معمولی صورتحال پر غور کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News