ویب ڈیسک:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سنئیر صحافی عثمان احمد بھٹی کو میڈیا کنسلٹنٹ برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کر دیا ۔
عثمان احمد بھٹی،بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ اور کمیونٹیز پر توجہ مرکوز کریں گے ،سنئیر صحافی عثمان بھٹی پاکستان کی مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں معاونت کریں گے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، سنئیر صحافی عثمان بھٹی نجی نیوز چینل سے وابستہ ہیں۔
