سعودی عرب کا سرزمین ایران کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان،ایران کا اظہارتشکر

سعودی عرب کا سرزمین ایران کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان،ایران کا اظہارتشکر
کیپشن: سعودی عرب کا سرزمین ایران کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان،ایران کا اظہارتشکر

ویب ڈیسک: ایران نے اپنی سرزمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے سعودی اعلان پر مملکت سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سعودی عرب میں ایران کے سفیر علیرضا عنایتی نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران سعودی حکومت کے اس مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی فضائی، سمندری یا زمینی حدود کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایرانی سفیر کے مطابق سعودی حکام متعدد مواقع پر یہ یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ مملکت کی سرزمین، فضائی حدود یا سمندری حدود اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واضح مؤقف پر ایران سعودی قیادت کا شکر گزار ہے۔

رپورٹ کے مطابق خطے میں کشیدگی بڑھنے سے قبل بھی سعودی عرب نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان تناؤ کم کرنے کی سفارتی کوششوں کی حمایت کی تھی اور واضح کیا تھا کہ ایران پر کسی ممکنہ حملے کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Watch Live Public News