پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے میدان میں بڑی پیش رفت

پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے میدان میں بڑی پیش رفت
کیپشن: پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے میدان میں بڑی پیش رفت

ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت،اسرائیل اور بیرون ممالک سے کیے گئے سائبر حملوں کا توڑ نکال لیا۔ قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جدید سیکیورٹی سافٹ ویئر تیار کرلیا۔

نیشل سرٹ حکام کے مطابق نیشنل سرٹ نے اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس ای ڈی آر اینٹی وائرس سسٹم تیار کرلیا۔ ای ڈی آر سافٹ ویئر ملک بھر کے سرکاری کمپیوٹر سسٹمز میں انسٹال کردیا گیا۔ ای ڈی آر سسٹم کے ذریعے ہیکنگ اور سائبر حملوں کی بروقت نشاندہی اور روک تھام ممکن ہوگی۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ ای ڈی آر ایپ کو موبائل فونز پر انسٹال کرنے کے لیے ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ پاکستان مخالف ویب سائٹس اور مواد کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

نیشنل سرٹ نے سائبر سیکیورٹی کنٹرول روم بھی قائم کردیا ہے۔ چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر ہیکنگ اور سائبر حملوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

Watch Live Public News