بھارت کوکسی بھی مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دینگے،میجرجنرل(ر)جاویداسلم طاہر

بھارت کوکسی بھی مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دینگے،میجرجنرل(ر)جاویداسلم طاہر

(ویب ڈیسک ) میجرجنرل(ر)جاویداسلم طاہر کا کہنا ہے کہ ہم ملک کےدفاع کیلئےتیارہیں، آرمی چیف کی ایک آوازپرہم لبیک کہیں گے، بھارت کوکسی بھی مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دینگے۔

پہلگام فالس فلیگ کے تناظرمیں ایکس سروس مین  نے نیوز کانفرنس کی ۔ اس موقع پر میجرجنرل(ر)جاویداسلم طاہر نے کہا کہ  ہم20لاکھ ریٹائرڈ فوجیوں کی نمائندگی کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

میجرجنرل(ر)جاویداسلم طاہر نے کہا کہ  پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیاگیا، ہم ملک کےدفاع کیلئےتیارہیں، آرمی چیف کی ایک آوازپرہم لبیک کہیں گے، بھارت کوکسی بھی مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دینگے، ہم متحدہیں اورافواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم آج جوکچھ بھی ہیں، پاکستان کی وجہ سےہیں، دفاع وطن کیلئےکسی قربانی سے دریغ نہیں کرنگے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

پاکستان کی فضائیہ بہت مضبوط ہے،ایئروائس مارشل(ر)فہیم ارشد

ایئر وائس مارشل (ر )  فہیم ارشد کا کہنا ہے کہ   پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، ہماری فضائی صلاحیت اورمہارت کودنیامانتی ہے، ہم نےدنیاکی ہرجدیدفوج کےساتھ جنگی مشقیں کی ہیں۔

ہم پوری دنیا کی بہترین آرمی ہیں،میجرجنرل(ر)خالدجعفری

میجرجنرل(ر)خالدجعفری نے کہا کہ  ہمارےلوگ انٹرنیشنل مقابلےجیتتےہیں، ہماری پریزنٹیشن دنیا میں سب سے زیادہ ہے، ہم پوری طرح تیارہیں، اس وقت بھی کسی بھی قسم کاٹاسک ہم پوراکرسکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن ابھی سےنہیں ہورہابہت پہلےسےبھارت یہی کررہاہے،انڈیاکی اپنےملک کیلئےہی انکوائریزمیں ہی فالس فلیگ ثابت ہوا، پہلگام فالس فلیگ منصوبہ دنیاکےسامنےناکام ہوگیاہے۔

ہم جہاد کیلئےہرطرح سےتیارہیں،بریگیڈیئر(ر)محمدزرین خان

بریگیڈیئر(ر)محمدزرین خان نے کہا کہ  کشمیریوں پرظلم وستم کاسلسلہ ختم ہوناچاہیے، مکار انڈیاکےخلاف ڈٹ کر کھڑےہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم میں جہاد کاجذبہ ابھی بھی موجودہے، ہماری طرف سے پیغام یہی ہے کہ ہم آرمی کےساتھ ہیں، ہم جہاد کیلئےہرطرح سےتیارہیں۔

اگر حملہ ہواتوایساجواب دینگے کہ دشمن کی نسلیں یادرکھیں گی،میجر(ر)وسیم محمود

میجر(ر)وسیم محمود کا کہنا ہے کہ  تمام فالس فلیگ آپریشنز کشمیر میں ہی ہوتےہیں، ہمارافوکس کشمیر کے مسئلےکوحل کرناہے، اس وقت سب سے بڑامسئلہ کشمیر کاہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جنگ عددی اعتبارسےنہیں جیتی جاتی، پاک فوج کوٹیکنالوجی میں ہرطرح سےبرتری حاصل ہے، ہمارےجوان ہروقت تیاراور ملی جذبےسےسرشارہیں، ہم پہل نہیں کرینگے لیکن اگر حملہ ہواتوایساجواب دینگے کہ دشمن کی نسلیں یادرکھیں گی، پاکستان ایک نظریےکی بنیاد پرقائم ہونےوالاملک ہے۔

Watch Live Public News