بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 7 جوان شہید

بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 7 جوان شہید

(ویب ڈیسک ) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں  7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں دہشتگردوں  نےسیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ بھارتی پراکسی  بلوچ لبریشن آرمی نے آئی ای ڈی حملہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  حملے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے۔ شہداء میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز، واجد احمد فیض، محمد عاصم اور محمد کاشف خان شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ناکام بنائیں گی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی سازشیں اور ایجنٹس کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا،  شہداء کی قربانیاں ہمارے حوصلے مزید بلند کرتی ہیں، قوم اور افواج پاکستان مل کر دہشتگردی کو جڑ سے ختم کریں گے۔

Watch Live Public News