(ویب ڈیسک) بھارتی وزیر اعلی پنجاب بھگونت مان نے امرتسر اور جالندھر دھماکے کا الزام بی جے پی پر عائد کردیا۔
وزیر اعلی بھارتی پنجاب بھگونت مان کا کہنا ہے کہ بی جے پی فسادات اور تقسیم کی سیاست کرتی ہے،انتخابات سے قبل بی جے پی کا پرانا حربہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لیے بی جے پی کی تیاریاں خطرناک ہیں ، بی جے پی مذہب اور ذات پر تقسیم کرتی ہے، امرتسر، جالندھر واقعات پر سیاسی بیان بازی میں شدت آگئی ہے۔
بھگونت مان نے نے مزید کہا کہ پنجاب میں امن کو خطرہ ہے۔