پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں  اختتام پذیر

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں  اختتام پذیر

(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق   پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں  اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف  نے اجلاس کی قیادت کی۔ نیول چیف نے  سمندری محاذ پر ہروقت تیاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے کردار پراعتماد کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ اورشہدا کو خراج عقیدت پیش گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر نیول چیف  نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے، پاک بحریہ خلیج عمان میں میری ٹائم کمیونٹی کو تحفظ کی یقین دہانی کرارہی ہے،میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے  نمٹنے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔

Watch Live Public News