پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،06 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،06 نومبر 2021
وزیر اعظم مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتےتواستعفیٰ دےکرعوام کوریلیف دیں،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے عمران خان کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا کہا پٹرول ، بجلی اور چینی کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی کی بمباری کی جارہی ہے پنجاب 3 برسوں میں قرضوں کے بوجھ تلےدب گیا،صوبائی حکومت 10 کھرب 31 ارب روپےکی مقروض،عوام پرفی کس 8 ہزارروپےقرض کااضافہ،ہرشہری کےذمے 14 ہزار 585روپےواجب الادا،2018 میں یہ قرض 6 ہزار 81 روپے تھااور حکومت 6کھرب 9 ارب روپے کی مقروض تھی پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کااہم اجلاس پیرکوہوگا،وفاقی کابینہ کےاراکین اوراپوزیشن جماعتوں کےمرکزی رہنماشرکت کریں گے،وزرائےاعلیٰ،صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوں گے،عسکری قیادت کمیٹی کواہم معاملات پر بریف کرےگی،اراکین کےسوالوں کےجوابات بھی دئیےجائیں گے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف حکمت عملی پر غور،مولانافضل الرحمان نے آج پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،شہبازشریف اورمریم نوازشرکت کریں گے،پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کی حکمت عملی پرغورکیاجائےگا،مہنگائی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے امور پربھی بات ہوگی کراچی کے شہریوں کےلیےبری خبر،دودھ کی قیمت میں 10 روپےفی لٹراضافے کا اعلان ،نئی قیمت 140 سے 150 روپے تک پہنچ گئی،دودھ کی سرکاری قیمت94 روپےمقررہے،ڈیری فارمرزایسوسی ایشن کےمطابق نئی قیمتوں کااطلاق 8 نومبرسےہوگا،2 ماہ بعد مزید 30 روپے بڑھانے کا بھی عندیہ دے دیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج،درخواست کےمطابق ایگزیکٹوآرڈرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے،ایک ماہ میں 2 مرتبہ پٹرول کی قیمت مقررکی جاسکتی ہےلیکن حکومت اس فارمولے پرعمل نہیں کر رہی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینےکی استدعا

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔