میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا بڑا انکشاف

میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا بڑا انکشاف
میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا بڑا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ روز میانوالی ائیر بیس حملے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آگئے ہیں ۔ میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ میانوالی ائیر بیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ امریکی ساخت کا ہے، دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں ۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پر امریکہ کے تیار کردہ ہتھیار کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں اور دہشت گردوں تک انکی رسائی انتہائی آسان ہے۔امریکی ساخت کے ہتھیار افغانستان میں وافر مقدار میں موجود ہیں جو دہشت گرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کے خلاف غیر ملکی سرزمین کا استعمال اور امریکا کے افغانستان سے اِنحلا کے بعد دہشت گرد آزادانہ غیر مُلکی ہتھیاروں کا استعمال کرتے آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ژوب کنٹونمنٹ حملے میں بھی امریکی ہتھیاروں اور سازو سامان کا استعمال ہوا تھا۔افغان انٹرم گورنمنٹ کو اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے روکنا ہوگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔