ویب ڈیسک:(محمد شکیل ) آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ اور ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ ون ڈے بولرز میں ساؤتھ افریقہ کے کیشو مہراج پہلے نمبر پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار اور انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے،بھارت کے ریشبھ پنت پانچ درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر آ گئے،نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل 8 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی تین درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر آ گئے ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ترقی پائی۔ بابر اعظم 17 ویں، رضوان دو درجے بہتری کے ساتھ 20 ویں اور آغا 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔اورسلمان آغا ایک درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ ٹیسٹ بالروں میں ساؤتھ افریقہ کے کگیسو ربادا کا پہلا نمبر برقرار ہےاور پاکستان کے نعمان علی کی نویں پوزیشن ہے۔
بھارت کے رویندرا جڈیجا دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے، کیشو مہاراج چار درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے،ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبربرقرار ہے۔
میچل اسٹارک چار درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر موجود جبکہ ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔