مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں   آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے قرار داد  منظور

مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں   آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے قرار داد  منظور

(ویب ڈیسک ) مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی بحالی کیلئے   قرارداد منظور کرلی۔

اس حوالے سے کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ  آرٹیکل 370 کی بحالی کی قرارداد نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ چوہدری نے پیش کی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان سے رائے طلب کی ۔اس پر بی جے پی ارکان اسمبلی کو چھوڑ کر  ممبران اسمبلی کی اکثریت نے قرار داد کی حمایت کی ۔جسے بعد ازاں اسپیکر نے منظور کرلیا۔

سریندر سنگھ چوہدری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کا مقصد دفعہ 370 کے تحت ان خصوصی دفعات کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی۔

یاد رہے کہ   بی جے پی حکومت نے  دفعہ 370 کو 5 اگست 2019 کو یکطرفہ طور پر منسوخ کردیا تھا۔

Watch Live Public News