ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت ایک بار پھر اپنے منفرد انداز اور متنازع بیانات کے ذریعے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے وفات سے قبل ایک خط چھوڑا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ان کے "اصلی والد" امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
راکھی نے بتایا کہ جب ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا اور وہ گھر گئیں تو انہوں نے بینک کے لاکر کو کھولا، جہاں سے انہیں کئی اہم اشیاء ملیں، جنہیں انہوں نے لوگوں میں تقسیم کر دیا۔ ان اشیاء کے درمیان ایک خط بھی تھا جس میں ان کی والدہ نے لکھا تھا کہ "تم ہمیشہ سوال کیا کرتی تھیں کہ تمہارے والد کون ہیں، تو تمہارے والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔" راکھی کا کہنا تھا کہ انہیں اس وقت پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ ان کے والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
Mom Wrote a Letter for me and mentioned that Donald Trump is My Real Father : Rakhi Sawant@realDonaldTrump @POTUS #DonaldTrump #RakhiSawant #ViralVideo pic.twitter.com/1RSL4fM5VK
— Harshal Jadhav (@harshal_rj) October 1, 2025
اس سے قبل بھی راکھی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے یہی دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کے والد ہیں۔ ان کے اس بیان پر وہاں موجود فوٹوگرافرز ہنسی میں ڈوب گئے، جب ایک فوٹوگرافر نے مزاحیہ انداز میں کہا، "ٹرمپ تو وزیرِ اعظم مودی کو بھی پریشان کرتے ہیں!" تو راکھی نے فوراً جواب دیا، تھینک یو سو مچ، مجھ سے پنگا مت لو۔
راکھی ساونت کے یہ بیانات ہمیشہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، اور ان کی شخصیت کی عجیب و غریب خصوصیات لوگوں میں دلچسپی پیدا کرتی ہیں۔ ان کی یہ نئی کہانی بھی نہ صرف ان کے مداحوں کو متوجہ کرے گی بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنے گی۔