بلوچستان حکومت نےپی ٹی آئی کی 7نومبرکو جلسے کی درخواست مسترد کردی

بلوچستان حکومت نےپی ٹی آئی کی 7نومبرکو جلسے کی درخواست مسترد کردی
کیپشن: بلوچستان حکومت نےپی ٹی آئی کی 7نومبرکو جلسے کی درخواست مسترد کردی

ویب ڈیسک: بلوچستان حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اجازت سیکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر نہیں دی گئی۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

پی ٹی آئی نے 7 نومبر کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی بھی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سیکیورٹی کی سنگین صورتحال کے باعث الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کیلئے اقدامات سخت کردیے۔

Watch Live Public News