آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی بھی شامل

آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی بھی شامل
کیپشن: آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی بھی شامل

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے اکتوبر کے ماہ کے لیے پلیئرز آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے نعمان علی کا نام بھی شامل ہے۔

پاکستان کے اسپنر نعمان علی کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار پرفارمنس پر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی شاندار کارکردگی نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی اور انہیں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔

اس کے علاوہ افغانستان کے راشد خان اور جنوبی افریقہ کے سینوران متھوسامے بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔

آئی سی سی نے اکتوبر کے ماہ کے لیے ویمن پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیاں بھی جاری کی ہیں۔ اس ایوارڈ کے لیے جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولورٹ، بھارت کی سمرتھی مندھانہ اور آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کا نام شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ورنن فیلنڈر نے پاکستان کے نعمان علی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ریڈ بال فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بہترین رول ماڈل قرار دیا تھا۔ فیلنڈر نے ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، "ہم ہمیشہ تجربے کی بات کرتے ہیں، لیکن تجربہ صرف اس بات کا نہیں ہوتا کہ آپ میدان میں پرفارمنس نہیں دے سکتے۔ نعمان علی پاکستان کے لیے ایک بہترین رول ماڈل ہے۔"

Watch Live Public News