وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کابینہ اجلاس میں ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔  فاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 9بجے   وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوگا۔

دوسری جانب   وزیراعظم شہباز شریف آج 27ویں آئینی ترمیم کے سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے وفود سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کو مجوزہ ترمیم پر اعتماد میں لیں گے، جب کہ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ ترمیم کے مسودے پر اتحادی ارکان کو بریفنگ دیں گے۔

ادھر  پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس بھی آج کراچی میں ہوگا، جس میں حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ڈرافٹ پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

Watch Live Public News