آئینی ترمیم کی شقوں پر غور کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ،  ذرائع

 آئینی ترمیم کی شقوں پر غور کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ،  ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق کل آئینی ترمیم کی شقوں پر غور کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   آئینی ترمیم کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی، سینٹ کا ایوان ترمیم پر غور کے لئے قومی اسمبلی کے ساتھ مشترکہ کمیٹی کی منظوری دے گا۔

ذرائع کے مطابق  چیئرمین سینیٹ کمیٹی کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی سے نام لیں گے، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی صدارت فاروق ایچ نائیک کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پارلیمانی کمیٹی کو ستائیسویں ترمیم پر غور کے لئے2 دن کا وقت دیا جائے گا،پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس ہفتہ اور اتوار کو بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق  پیر کو سینیٹ میں پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہوگی، سینیٹ پیر یا منگل کو آئینی ترمیم کی منظوری دے گی، اسی روز ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کردی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی بحث کے بعد بدھ یا جمعرات تک ترمیم منظور کرلے گی۔

Watch Live Public News