(ویب ڈیسک ) چمن باڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی، سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے فائر کا ذمادارانہ طریقے سے جواب دیا۔
وزارت اطلاعات نے سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بیان جاری کردیا۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان کی جانب سے اس واقعے سے متعلق دعوے کو مسترد کرتا ہے، فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی، جس کا سیکیورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیا، جنگ بندی بدستور برقرار ہے، پاکستان جاری مذاکرات کے لیے پرعزم ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔