سپورٹ پیکج کا اعلان، بجلی فی یونٹ کتنے روپے ہوگی؟

سپورٹ پیکج کا اعلان، بجلی فی یونٹ کتنے روپے ہوگی؟

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے صنعتی و زرعی شعبے کےلئے تین سالہ سپورٹ پیکج کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ سال کی نسبت اضافی بجلی کے استعمال پر 22.98 روپے فی یونٹ چارج ہوں گے۔ پیکج کا اطلاق کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کے صنعتی وزرعی صارفین پر ہو گا۔

اس حوالے سے وفاقی حکومت نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی جس پر 11 نومبر کو سماعت ہو گی۔ نیپرا سے منظوری کے بعد پیکج کا اطلاق ہو گا۔

انکریمنٹل پیکج پر ماہانہ و سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

Watch Live Public News