شوہر سے علیحدگی کی خبریں، ثنا جاوید کی انسٹا اسٹوری وائرل

شوہر سے علیحدگی کی خبریں، ثنا جاوید کی انسٹا اسٹوری وائرل
کیپشن: شعیب ملک سے علیحدگی کی خبریں, ثنا جاوید کی انسٹا اسٹوری وائرل

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کو جھوٹا قرار دینے کے بعد ثنا کی انسٹاگرام اسٹوری بھی وائرل ہوگئی۔

شعیب ملک ان دنوں اپنی اہلیہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی افواہوں کے بعد خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں شعیب ملک نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، الحمدللہ میری شادی شدہ زندگی بہت اچھی اور خوشگوار گزر رہی ہے، میرا بیٹا دبئی میں اور میری والدہ سیالکوٹ میں رہتی ہیں، میں کراچی میں رہتا ہوں، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی وجہ سے مصروف ہوں لیکن ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

شعیب ملک کا بیان میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا جب کہ بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پیجز نے بھی شعیب ملک کے بیان کو شیئر کرنا شروع کردیا۔

حال ہی میں ثنا جاوید نے ایک فیشن پیج پر شیئر انسٹا اسٹوری کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ اسٹوری میں ثنا کے بارے میں شعیب کے بیان پر جوڑے کو برائی سے بچانے کی دعا دی گئی ہے۔

اداکارہ ثنا نے اسکرین شاٹ پر کیپشن لکھتے ہوئے آمین آمین لکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے 20 جنوری کو ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔ جوڑے نے دو تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں 'الحمدللہ' کے ساتھ ساتھ قرآن شریف کی ایک آیت بھی لکھی تھی۔

Watch Live Public News