دانش تیمور نے عائزہ خان سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

دانش تیمور نے عائزہ خان سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
کیپشن: دانش تیمور نے عائزہ خان سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اہلیہ اور اداکارہ عائزہ خان سے علیحدگی کی افواہوں پر پہلی بار واضح ردعمل دے دیا۔

ایک سوال کے جواب میں دانش تیمور نے کہا کہ وہ اور عائزہ خان خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ عائزہ خان ان کی شریکِ حیات اور بچوں کی والدہ ہیں، جبکہ بعض لوگوں کو ان کی خوشگوار زندگی پسند نہیں۔

دانش تیمور نے کہا کہ وہ ان دنوں اپنے پروجیکٹس میں مصروف ہیں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فضول باتوں اور جھوٹی خبروں پر توجہ نہیں دیتے۔

اس سے قبل عائزہ خان بھی ایک فین پیج کے سوال کا جواب دیتے ہوئے طلاق اور علیحدگی کی افواہوں کو مسترد کرچکی ہیں۔ اداکارہ نے واضح کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔

Watch Live Public News