سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردارتنویرالیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردارتنویرالیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
کیپشن: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردارتنویرالیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی۔

سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہوسکیں۔سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔

عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News