(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کیخلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس سے اضافی سیکورٹی کے لئے مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر ہے، جیل ٹرائل کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے 15 ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس ٹرائل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو اے ٹی سی راولپنڈی میں وڈیو لنک پر پیش کیا گیا تھا۔
تاہم اب پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔