ثانیہ مرزا کے بیٹے کی گود میں نومولود بچہ کون ؟ سوشل میڈیا پرافواہوں کا طوفان

sania mirza with son azhan malik
کیپشن: sania mirza with son azhan malik
سورس: google

ویب ڈیسک ;بھارت کی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ اذہان کی گود میں ایک نومولود ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح بھی اُن کی پوسٹ کا بے صبری سے انتظار کرتے رہتے ہیں۔

اس مرتبہ حیدرآبادی گرل نے اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے کئی خوبصورت اور دلچسپ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ایک تصویر میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے نومولود کو اٹھایا ہوا ہے۔

ٹینس اسٹار کی یہ تصویر کے سامنے آتے ہی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ اندازے لگائے جانے لگے اور غور کیا جانے لگا کہ اذہان ملک کی گود میں نومولود آخر کون ہے؟

پتہ چلا کہ ثانیہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پرانی ہیں اور ان کے بیٹے اذہان ملک کی تصویر میں جو نومولود ہے وہ خالہ انعم مرزا کی بیٹی دعا ہے اور یہ تصویر اس کی پیدائش کے موقع پر لی گئی تھی۔

واضح رہے دعا مرزا بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی و کانگریس لیڈر محمد اظہر الدین کے بیٹے اسد کی بیٹی اور ان کی پوتی ہیں۔

ثانیہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے بعد حیدرآباد اور دبئی میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ معیاری وقت گزار رہی ہیں۔ وہ فی الحال اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ مختلف مقامات پر نظر آجاتی ہیں۔

Watch Live Public News