کینیا کے بورڈنگ اسکول میں آتشزدگی، 17 طلبا زندہ جل گئے

 کینیا کے بورڈنگ اسکول میں آتشزدگی، 17 طلبا زندہ جل گئے

 ویب ڈیسک :وسطی کینیا میں ایک اقامتی اسکول میں آگ لگ گئی جس سے 17 طلباء ہلاک ہو گئے۔ اس پرائمری اسکول تقریباً 800 طالب علم پڑھتے ہیں جن کی عمریں 5 اور 12 سال کے درمیان ہیں۔

قومی پولیس کی ترجمان ریسیلا اونیانگو نے بتایا  کہ ریسکیو ٹیمیں نیئری میں ہل سائیڈ اندارشا اکیڈمی پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نےمیڈیا کو بتایا، "آتشزدگی کے واقعے میں ہم نے 17  طلبہ کھو دیے جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔"

اونیاگو نے مزید کہا، "جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والی لاشیں ناقابل شناخت تھیں۔ ریسکیو کارروائی مکمل ہونے کے بعد مزید لاشیں برآمد ہونے کا خدشہ ہے۔"

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی اوسط عمر نو سال کے لگ بھگ تھی۔ اس نے بتایا کہ اسکول میں آگ آدھی رات کے قریب بھڑک اٹھی، جس نے ان کمروں کو لپیٹ میں لے لیا جہاں بچے سو رہے تھے۔

اونیاگو نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 صدر ولیم روٹو نے ہلاک ہونے والوں کے رشتے داروں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

 انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ تباہ کن خبر ہے، "ہمارے خیالات ان بچوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جو آتشزدگی کے سانحے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

 روٹو نے کہا کہ انہوں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ "اس ہولناک واقعے کی مکمل تحقیقات کریں"، اور وعدہ کیا کہ ذمہ داروں کو "انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔"

Watch Live Public News