لیگی ایم پی اے کی سیلاب متاثرین سے ملاقات سے قبل پرفیوم چھڑکنے کی ویڈیو وائرل

لیگی ایم پی اے کی سیلاب متاثرین سے ملاقات سے قبل پرفیوم چھڑکنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: لیگی ایم پی اے کی سیلاب متاثرین سے ملاقات سے قبل پرفیوم چھڑکنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کی سیلاب متاثرین سے ملاقات سے قبل پرفیوم چھڑکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما کی پرفیوم لگانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کیا ہے اور اسے شرمناک فعل قرار دیتے ہوئے ایم پی اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب اس وقت شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے۔ جبکہ متاثرہ علاقوں کے لوگ بنیادی سہولیات اور امداد کے منتظر ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ان کی فریاد سے کسی رہنما کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سیلاب زدگان کی موجودہ حالت زار دیکھ کر کسی سخت گیر شخص کا دل موم ہو سکتا ہے لیکن کچھ لوگوں کی بے حسی جو ووٹ لینے سے پہلے خود کو عوام کا خادم کہتے نہیں تھکتے، انتہائی افسوسناک ہے۔

Watch Live Public News