پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار کیوں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار کیوں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ ترجمان پی ٹی سی ایل ( پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ) نے بتا دی ہے۔

پی ٹی سی ایل گروپ  حکام کا کہنا تھا کہ  جدہ، سعودی عرب کے قریب سمندر ی انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی پیدا  ہوئی ہے،  خرابی  کے باعث SMW4 اور IMEWE کی بینڈوڈتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

پاکستانی صارفین کو مصروف اوقات میں سروس کے معیار میں معمولی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے، ہمارے بین الاقوامی شراکت دار ادارے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔

پی ٹی سی ایل کی مقامی ٹیمیں صارفین پر اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے متبادل بینڈوڈتھ کا انتظام کر رہی ہیں، ہم صارفین کے صبر و تحمل کیلئے ان کے شکر گزار ہیں۔

Watch Live Public News