اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

ویب ڈیسک: اسلام آباد اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ الرٹ، اگلے 2-6 گھنٹوں میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور گردونواح میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، دوسری طرف راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.80 فٹ تک پہنچ گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ الرٹ ہے، گزشتہ روز گرمی کیوجہ سے  ٹاورنگ کومولس بادلوں کا سسٹم بنا جو کہ بجلی کے گرنے، گرج چمک کے موسلادھار بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔ 

 پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے ، طوفانی بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان اور بجلی بند ہونے کا خدشہ ہے، درختوں/کمزور عمارتوں سے دور رہیں، گاڑی محفوظ جگہ پارکنگ کریں اور  غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوگیا، راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.80 فٹ تک پہنچ گئی ۔

سپل ویز کل بروز اتوار صبح 8 بجے کھول دیے جائیں گے، سپل ویز کھولنے کے عمل کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر نیلور کریں گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو نشیبی علاقوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت کردی۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں۔

Watch Live Public News