اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورۂ واشنگٹن منسوخ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کرنا تھی، ملکی سیاسی صورت حال کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا گیا ہے ۔ وزیر خزانہ کی جانب سے دورہ منسوخی کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس دورے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف حکام اور امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے سائیڈ لائن میٹنگ بھی کرنی تھی ۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کے معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے بھی سائیڈ لائن میٹنگ میں امور زیر غور آنا تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ سمیت اقتصادی ٹیم کے دیگر ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔