میری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھو! علی زیدی کی پی ٹی آئی رہنماوں کو وارننگ

میری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھو! علی زیدی کی پی ٹی آئی رہنماوں کو وارننگ
کیپشن: Ali Zaidi's statement
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری خاموشی کو غلطی سے کوئی کمزوری نہ سمجھ بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کافی عرصے بعد منظرعام پر آئے ہیں اور آتے ہیں اہم بیان داغ دیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت کے بغیر اسٹیبلشمنٹ کے کسی عہدیدار سے ملاقات نہیں کی، بات چیت ہر سطح پر ہوتی ہے، ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے،  پی ٹی آئی کے اندر ہی کچھ مفاد پرست سازشیوں نے حسد میں جھوٹا بیانیہ بنایا۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف راجا اظہر نے علی زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جانتاہوں کہ کس کس کے تانے بانے کون کون چلارہا ہے، علی زیدی عمران خان کی مرضی کے بغیر مقتدر حلقے سے رابطے میں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد بانی پی ٹی آئی نے اپنی موجودگی میں علی زیدی کی رکنیت خارج کی، علی زیدی کی سابق وزارت کی موٹی فائل بانی پی ٹی آئی کے پاس موجود ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کوہاٹ کے جلسے میں پی ٹی آئی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں۔