سولرپینلز کے بعد پاکستان میں موبائل فونز بھی سستے ہوگئے

سولرپینلز کے بعد پاکستان میں موبائل فونز بھی سستے ہوگئے
کیپشن: Mobile phones cheap
سورس: web desk

ویب ڈیسک:   پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے 20 سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتیں 400 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے تک کی کمی کر دی ہے۔

موبائل فون ایسوسی ایشن اور مارکیٹ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام کمپنیوں نے نہ صرف سمارٹ موبائل فون کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے بلکہ بٹنوں والے فون جس میں فیچرز فونز بھی شامل ہیں اس میں بھی 100 روپے سے لے کر 500 روپے تک کی کمی کی ہے۔موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے تصدیق کر دی ہے کہ ریٹس میں نمایاں کمی کر کے پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں موبائل فون زیادہ تعداد میں بنائے جا رہے ہیں۔  

دوسری جانب پاکستانی مارکیٹ میں اس وقت 7 سے 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت دو لاکھ روپے تک گری ہے، گذشتہ برس بھی شمسی توانائی سے بجلی بنانے والے پینلز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔