سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاوضاحتی بیان آگیا

سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاوضاحتی بیان آگیا
کیپشن: سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاوضاحتی بیان آگیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جان بوجھ کر سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پیدا نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی گزشتہ بے وقوف قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، کسی چیز کودرست کرنے کیلئے دوا لینا پڑتی ہے، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لارہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ کے مستقبل سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل کئے بغیر مذاکرات نہیں ہو سکتے، ٹیرف کے حوالے سے یورپی اور ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ تجارتی ٹیرف کا اثر خلیجی ممالک اور سعودی عرب تک بھی پہنچ گیا۔ تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی سے سعودی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 500 ارب ریال تک کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ 

Watch Live Public News