صیہونی فورسز کی وحشیانہ بمباری،ایک روز میں مزید 46 فلسطینی شہید

صیہونی فورسز کی وحشیانہ بمباری،ایک روز میں مزید 46 فلسطینی شہید
کیپشن: صیہونی فورسز کی وحشیانہ بمباری،ایک روز میں مزید 46 فلسطینی جاں بحق

ویب ڈیسک: دہشت گرد اسرائیل کے غزہ پر حملے تھم نہ سکے، صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری سے ایک روز میں مزید 46 فلسطینی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ شہر میں اسرائیلی ڈرون حملے میں باپ بیٹی شہید ہوگئے، حالیہ حملوں میں شہدا کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی، اسرائیلی جارحیت میں شہدا کی مجموعی تعداد 50ہزار 695 تک جا پہنچی، اسرائیل نے جنوبی غزہ میں نیا سکیورٹی کوریڈور قائم کر لیا۔

اسرائیلی فورسز کا جنگی جرم بے نقاب ہوگیا، 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کو قتل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی، فوٹیج اسرائیلی فائرنگ سے شہید کارکن کے موبائل سے بنائی گئی، ایمبولینسز، فائر ٹرک اور اقوام متحدہ کی گاڑی پر پہچان کیلئے نشانات واضح طور پر موجود ہیں۔

Watch Live Public News