نظر بندی قانون کیس:لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بینچ تحلیل ہوگیا

نظر بندی قانون کیس:لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بینچ تحلیل ہوگیا
کیپشن: نظر بندی قانون کیس:لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بینچ تحلیل ہوگیا

ویب ڈیسک: نظر بندی قانون کے سیکشن تین کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بینچ تحلیل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ہونے والی اس سماعت میں جسٹس خالد اسحاق نے کیس سننے سے معذرت کر لی، جس کے بعد ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بینچ تحلیل ہوگیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں معزز جج صاحب ستائیس اے کے نوٹس کے تحت رپورٹ فائل کر چکے ہیں۔

یادرہے کہ عدالت نے 24 مارچ کو پنجاب حکومت کی درخواست پر نظر بندی قانون معطل ہونے کے حوالے سے کیس کی جلد سماعت کی اجازت دی تھی، اور 27 مارچ کو مرکزی کیس کی سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ عدالت نے زینب عمیر اور دیگر کی درخواست پر نظر بندی قانون کا سیکشن معطل کر رکھا ہے اور استدعا کی تھی کہ اس کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Watch Live Public News