ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے استعفیٰ سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد قرار دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام نے میڈیا پر موجود ان افواہوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
یاد رہے کہ متعدد اسپورٹس ویب سائٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ محسن نقوی، جو حال ہی میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے ہیں، چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ تاہم پی سی بی حکام نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ محسن نقوی اپنے عہدے پر کام کر رہے ہیں اور اس حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔