مارکیٹ کریش: امبانی،اڈانی سمیت بھارت کی 4شخصیات کو10کھرب ڈالر کا نقصان

مارکیٹ کریش: امبانی،اڈانی سمیت بھارت کی 4شخصیات کو10کھرب ڈالر کا نقصان
کیپشن: مارکیٹ کریش: امبانی،اڈانی سمیت بھارت کی 4شخصیات کو10کھرب ڈالر کا نقصان

ویب ڈیسک: ٹرمپ ٹیرف کے اثرات نے بھارت کی 4 امیرترین شخصیات کی مجموعی دولت میں 10 کھرب ڈالر کی کمی واقع کروا دی ہے۔ ان شخصیات میں مکیش امبانی،گوتم اڈانی، سوتری جندال اور اہلخانہ اور شیونادار شامل ہیں۔ 

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فوربز ریئل ٹائم بلینئر ٹریکر نے بتایا ہے کہ چاروں بھارتی شخصیات کی دولت میں مجموعی طور پر 10 اعشاریہ 3 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مکیش امبانی جو کہ بھارت کی امیر ترین شخصیت ہیں۔ ان کی دولت میں 3 اعشاریہ 6 بلین ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد ان کی دولت 87 اعشاریہ 7 بلین ڈالر تک کم ہوگئی ہے۔

اسی طرح بھارت کی دوسری امیر ترین شخصیت گوتم اڈانی کی دولت میں 3 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی دولت 57 اعشاریہ 3 بلین ڈالر تک کم ہوگئی ہے۔ 

بھارت کا تیسرا اور عالمی سطح پر 45 واں امیرترین خاندان سوتری جندال اور اہلخانہ کی دولت میں 2 اعشاریہ 2 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی دولت 33 اعشاریہ 9 بلین ڈالر تک گرگئی ہے۔

شیونادار کی مجموعی دولت میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی کمی سے 30 اعشاریہ 9 بلین ڈالر تک گرگئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر امریکی تجارتی ٹیرف کے بعد اسٹاک مارکیٹیں کریش کرنے کا اثر بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر بھی ہوا اور ان شخصیات کو اربوں ڈالر سے محروم ہونا پڑگیا۔ 

اہم سیکٹرز میں نمایاں مدنی دیکھی گئی۔ نفٹی میٹل میں 8 فیصد کمی دیکھی گئی۔ نفٹی آٹی میں 7 فیصد کمی دیکھی گئی۔وہلسٹ آٹو، ریئلٹی اور آئل اینڈ گیس سیکٹرز میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

Watch Live Public News