سازشیں  کرنیوالے پاکستان دشمنوں کیخلاف اب ڈنڈا چلے گا، فیصل واوڈا نے خبردار کردیا

سازشیں  کرنیوالے پاکستان دشمنوں کیخلاف اب ڈنڈا چلے گا، فیصل واوڈا نے خبردار کردیا

(ویب ڈیسک ) سینیٹرفیصل واوڈا نے  کہا ہے کہ  سازشیں کرنے والے پاکستان دشمنوں کے خلاف اب ڈنڈا چلے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ   ‏ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش پہلے برداشت کی، نہ اب برداشت کی جائے گی، بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کی گرفتاریاں ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ میں ملک سے باہر ہوں ، مئی کے مہینے میں پاکستان کے لیے مثبت خبریں سامنے آئیں گی، یہ مثبت خبریں ہمیشہ کی طرح سیاسی جمہوری لاشوں کی طرف سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔

Watch Live Public News