تحریک انصاف نے نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل باری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

تحریک انصاف نے نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل باری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  نے نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل باری  کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ  گزشتہ چند ماہ سے اکمل باری نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بغیر این او سیز کیلئے اپلائی کیا، اکمل خاب باری پارٹی لیڈرشپ کی اجازت کے بغیر سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کیا۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ  اس طرز عمل سے پارٹی کے اتحاد کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس حوالے سے 3 روز کے اندر تحریری طور پر وضاحت پیش کریں، آئندہ بغیر مشاورت کے ایسی سرگرمی پر مزید ایکشن لیا جائے گا۔

صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب احمد چٹھہ اور جنرل سیکرٹری  رانا بلال اعجاز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Watch Live Public News