گورنر سند ھ کا وزیر اعظم کو خط، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 100 ارب روپے مانگ لیے

گورنر سند ھ کا وزیر اعظم کو خط، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 100 ارب روپے مانگ لیے
سورس: File Photo

(ویب ڈیسک ) گورنر سند ھ کامران ٹیسوری نے وزیر اعظم  شہباز شریف کو خط لکھ  دیا، خط میں وفاقی حکومت سے فوری فنڈز جاری کرنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے  وزیراعظم  شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔  گورنرسندھ نے کراچی کیلئے 100 ارب روپے گرانٹ مانگ لی۔ گورنرنے میئر کراچی کی دی ہوئی منصوبوں کی فہرست بھی  وزیراعظم کو ارسال کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے کہا کہ  پاکستانی معیشت میں کراچی ریڑھ کی ہڈی ہے،  شہر میں انفراسٹریکچر کی بہتری سے معاشی اور معاشرتی چیلنجز نمٹنے میں آسانی ہوگی، اگر وزیراعظم 100 ارب کی خصوصی گرانٹ دیں تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

Watch Live Public News