(ویب ڈیسک ) معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا، معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد کے ایکس پر 265.4 k فالوورز ہیں ۔ سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا ۔ ملزم نے نفرت انگیز پوسٹ وائرل کی۔ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے بذات خود دیکھی ۔