ٹرمپ کی پلوں کو تباہ کرنے کی دھمکی ، ایرانی عوام نے  اہواز میں وائٹ برج پر انسانی زنجیر بنائی

ٹرمپ کی پلوں کو تباہ کرنے کی دھمکی ، ایرانی عوام نے  اہواز میں وائٹ برج پر انسانی زنجیر بنائی

(ویب ڈیسک) امریکی صدر کی پلوں کوتباہ کرنے کی دھمکی کے بعد   ایران کے شہر اہواز میں سفید پل پر انسانی زنجیر بنائی گئی ہے۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ایران کے شہر اہواز میں واقع مشہور وائٹ برج پر ایک غیر معمولی منظر دیکھنے میں آیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ایک انسانی زنجیر بنا لی۔ جس کا مقصد امریکا کو ایک مضبوط پیغام دینا تھا کہ  ایرانی  عوام اپنے ملک کے اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بنیادی ڈھانچے، خصوصاً پلوں اور بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

Watch Live Public News