منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز

منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے اور شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کے بعد چھ شہید افسران کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ایڈشنل ڈی جی کی سربراہی میں چار افسران پر مشتمل چار رکنی جے آئی ٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ونگ محمد جعفر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی، جس میں ڈائریکٹر آپریشن سائبرکرائم ونگ نارتھ وقار الدین سید،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز، اور عمران حیدر بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔