بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان 

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان 
کیپشن: بنگلہ دیشن کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان 

ویب ڈیسک: بنگلادیش سے ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کپتان شان مسعود، نائب کتان سعودشکیل، عامر جمال،عبداللہ شفیق، بابر اعظم ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ  کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان اسکواڈ میں شامل ہیں۔ 

نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد  اور شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ 

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے تین ستمبر تک ہوگا۔ 

قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ کیمپ کے نگرانی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کریں گے۔ 

بنگلہ دیش کی ٹیم 17 اگست کو صبح اسلام آباد پہنچے گی۔

Watch Live Public News