بنگلہ دیش اے کیخلاف 4 روزہ میچ کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

بنگلہ دیش اے کیخلاف 4 روزہ میچ کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا
کیپشن: بنگلہ دیش اے کیخلاف 4 روزہ میچ کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک: سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش اے کیخلاف چار روزہ میچ کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز کی قیادت سعود شکیل کریں گے۔ اس کے علاوہ کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ 

نسیم شاہ، سعد بیگ، سعد خان، صائم ایوب، ثمین گل، سرفراز احمد اور عمر امین اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ 

پی سی بی کے مطابق عمر گل ہیڈ کوچ اور مینجر، غلام علی (بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

پاکستان شاہینز آج سے اسلام آباد کلب میں ہیڈ کوچ عمر گل کی نگرانی میں ٹریننگ  سیشن کا آغاز کرے گی۔ جیسن گلیسپی اور اظہر محمود  11 اگست تک اس کیمپ میں  عمرگل کی معاونت کریں گے۔

بنگلہ دیش اے کے خلاف بقیہ میچوں کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ  کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اسوقت بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کی سیریز کے نظرثانی شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ 

Watch Live Public News