ویب ڈیسک: پاکستان میں راوں ماہ یوم آزادی کے موقع پر 4 چھٹیاں ہو سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 14 اگست کو یوم آزادی پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
15 اگست کو چہلم امام حسین مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ چہلم کی چھٹی وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے لیکن صوبائی اور مقامی سطح پر چہلم کے موقع پر چھٹی ہوگی۔ گزشتہ سال راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس طرح مخصوص علاقوں میں 14 اور 15 اگست کو چھٹی ہوگئی ۔ جس کے ساتھ 16 اگست ہفتہ اور 17 اگست اتوار کی چھٹیاں بھی مل جائیں گی۔