ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ، 100 انڈیکس 900 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 9 سو 81 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی رہی۔ 100 انڈیکس 900 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 9 سو 81 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 15 کمپنیوں کی مارکیٹ کیپ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، دو سال قبل محض 3 کمپنیوں کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 1 ارب ڈالر سے زائد تھی۔ ایک سال قبل 4 مزید کمپنیوں کی مارکیٹ کیپ 1 ارب ڈالر سے زائد ہوئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 6 کمپنیوں کی مارکیٹ کیپ 2 ارب ڈالر سے بھی زائد ہے۔
ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 4 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ 15 بلند ترین مارکیٹ کیپ کلب میں آئل اینڈ گیس، بینکنگ، سینمٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر کی کمپنیاں نمایاں ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کی مضبوط کارکردگی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں نمو ہوئی۔
دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 17 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 282.67 روپے سے کم ہوکر 282.50 روپے پر آگیا۔