(ویب ڈیسک ) معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کرادیے گئے۔جن کا مقصد صارفین کو آن لائن کانٹیکٹس سے زیادہ جڑنے کا موقع دینا ہے۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے ان نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔
متعارف کرائے گئے ایک فیچر پبلک پوسٹس اور ریلز کو شیئر کرنے سے متعلق ہے۔ پوسٹس اور ریلز کو شیئر کرنے والے فیچر کو ری پوسٹس کا نام دیا گیا ہے۔جس سے صارفین دیگر افراد کی پبلک ریلز اور فیڈ پوسٹس کو شیئر کرسکیں گے۔ پوسٹ کو سب سے پہلے پوسٹ کرنے والے فرد کو کریڈٹ ملے گا اور ری شیئرز پوسٹس ایک نئے ٹیب میں نظر آئیں گی۔
میٹا کا کہنا ہے کہ اب پوسٹس اور ریلز میں ایک نیا ‘ری شیئر’ آئیکون بھی نظر آئے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کو زیادہ افراد تک رسائی ملے گی کیونکہ ان کی پوسٹس ری پوسٹ ہوکر دیگر افراد کے فالوورز تک پہنچ سکیں گی۔
دوسرے نئے فیچر میں صارفین اب دوستوں کے ساتھ انسٹاگرام میپ کی شکل میں لوکیشن بھی شیئر کر سکیں گے۔ انسٹا گرام میں ایک نیا میپ فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ جس میں صارفین اپنی لاسٹ ایکٹیو لوکیشن کو شیئر کرسکیں گے اور یہ بھی تعین کر سکیں گے کہ کون کون ٓپ کی لوکیشن کو دیکھ سکتا ہے۔
میٹا کا کہنا ہے کہ صارفین جب مرضی لوکیشن شیئرنگ کو ڈس ایبل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ ریلز، پوسٹس اور اسٹوریز کو بھی میپ کے ذریعے دیکھا جا سکے گا۔
تیسرا فیچر نئی فرینڈز ٹیب پر مشتمل ہے۔ جو ریلز کے اوپر موجود ہوگی جس میں صارف کے کانٹیکٹس کے پبلک مواد کو دکھایا جائے گا۔